ہمیں اپنے وطن کی تعمےر وترقی کیلئے دل و جان سے محنت کرنا ہو گی ،سردار محمد نسیم
راولپنڈی(نیوزرپورٹر ) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چئیرمین اور مئیر راولپنڈی سردار محمد نسیم خان نے کہا ہے کہ ہمیں یہ آزادی لاکھوں جانوں کی قربانیوں سے حاصل ہوئی ہے۔ آج قوم میںترقی کے لئے اسی 1947 ء والے جذبے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے وطن کیلئے دل و جان سے محنت کرنا ہو گی تاکہ یہ ملک دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے۔ پرچم کشائی کی تقریب میں چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میئر راولپنڈی سردار محمد نسیم خان کے علاوہ PP/14 سے رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف ،14ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل سمیت آر ڈبلیو ایم سی اور البائراک کے اعلیٰ افسران و اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،سردار نسیم ،راجہ حنیف اور رضوان شیر دل نے پرچم کشائی کی اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا،اور پاکستانی جھنڈے پر مشتمل کیک کاٹا گیا،اس موقع پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آفس کو قومی پرچموں سے سجایا گیا تھا ،اس سے قبل لیاقت باغ سے سردار نسیم کی قیادت میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ آفس تک یوم آزادی ریلی نکالی گئی۔آر ڈبلیو ایم سی نے ایک ٹر ک بھی خصوصی طور پر سجا رکھا تھا ،جس پر ملی نغمے بجائے گئے،اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی راجہ حنیف نے کہا کہ آج ہمیں عہد کرنا چاہیئے کہ ملکی ترقی کیلئے بھرپور طریقے سے اپنا اپنا کردار ادا کرینگے۔منیجنگ ڈائریکٹر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیرضوان علی شیر دل نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کے زریعے ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔صفائی کا عمل ایک مشترکہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم وعدہ کریں اپنے گھروں کیساتھ ساتھ اپنے شہروں کو بھی صاف ستھرا رکھیں گے۔