سیاسی جماعتوں کو مل کر ووٹ کی حرمت کیلئے کام کرنا ہوگا: مہرین انور
لاہور (لیڈی رپورٹر) سابق وزیرمملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ ووٹ کی حرمت کا درس دینے والے اس وقت کہاں تھے جب پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری ہوا۔ بینظیر نے ان گنت بار کہا کہ ہمیں دھوکہ سے ہرایا گیا‘ لیکن اس وقت سب خاموش رہے۔ ہر سیاسی جماعت ووٹ کی حرمت کیلئے کام کرے تو ووٹ کا تحفظ ہو سکے گا۔