کلمہ چوک: رشوت نہ دینے پر پولیس اہلکاروں کا نوجوان پر تشدد، پل سے نیچے پھینک دیا
لاہور (نامہ نگار)گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میںکلمہ چوک کے قریب پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد انڈر پاس پل سے نیچے پھینک دیا۔ جس سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کلمہ چوک انڈر پاس پر پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر22سالہ زوہیب کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد انڈر پاس پل سے نیچے پھینک دیا ۔جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ چودہ اگست کو ون ویِلنگ روکنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی تھی، ذوہیب پر تشدد نہیں کیا گیا اسے ون ویلنگ کرنے پر پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے خود پل سے نیچے چھلانگ لگا دی۔ ایس پی ماڈل ٹائون حسنین حیدر کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل انکوائری کی جا رہی ہے۔ ذوہیب کے بھائی رمیزاور دوست اسدنے الزام عائد کیاہے کہ زوہیب اپنے دوستوں کے ہمراہ گلبرگ جا رہا تھا۔ جہاں پولیس نے ہلڑبازی کا بہانہ بنا کراسے روکا اور رشوت کا مطالبہ کیا۔ انکار کرنے پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد انڈرپاس پل سے نیچے گرا دیا۔