نوازشریف کی ریلی پر سرکاری وسائلکا مبینہ استعمال، شہبازشریف کی نااہلی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی پر مبینہ طور پر سرکاری وسائل خرچ کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ شاور خلجی ایڈووکیٹ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے میاں نوازشریف کو نااہل قرار دیا جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد سے لاہور تک ریلی نکالی اس ریلی پر پنجاب حکومت نے اربوں روپے سرکاری خزانے سے خرچ کئے۔ شہبازشریف خیانت کے مرتکب ہوئے لہٰذا اب وہ آرٹیکل 62‘ 63 پر پورا نہیں اترتے اسلئے انہیں نااہل قرار دے کر عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔