امریکہ،فائرنگ کے مختلف واقعات میں 35 افراد ہلاک
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 35 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کا اندارج کرنے والے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 78 واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بیشتر واقعات ورجینیا، کیلیفورنیا، پینسلوانیا اور ایلی نواے ریاستوں میں پیش آئے۔