میانوالی: نامعلوم افراد کی فائرنگ بیوہ 9 سالہ بیٹے سمیت قتل‘ ایک زخمی
میانوالی (نامہ نگار) نامعلوم افراد نے بیوہ اور اسکا 9 سالہ بیٹا قتل کردیا۔ کالاباغ کے علاقہ بانگی خیل تورنگی غربی میں نامعلوم افراد نے گھر میں کھڑکی سے فائرنگ کر کے غریب بیوہ خاتون نسرین اور اسکے 9 سالہ بیٹے رمضان کو قتل کردیا اور دوسرا بیٹا قاسم جسکی عمر 8 سال بتائی جا رہی ہے‘ شدید زخمی ہوگیا جبکہ تیسرا بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ سانحہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ مقتولین اور زخمی بچے کو تحصیل ہسپتال کالاباغ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ہسپتال پہنچ کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔