شجاعت مسلم لیگیوں کے اتحاد کیلئے متحرک‘ آج کراچی جائیں گے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگوں کے اتحاد کے لیے متحرک جبکہ آج (بدھ) سندھ جانے کا فیصلہ کرلیا۔چوہدری شجاعت حسین آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق فوجی صدر پرویز مشرف سے بھی رابطے میں ہیں اور وہ مسلم لیگی دھڑوں کے اتحاد کیلئے کوشاں ہیں، اسی سلسلے میں وہ آج کراچی جائیں گے جہاں وہ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا سے بھی ملاقات کریں گے اور ایک پلیٹ فارم پر سب مسلم لیگی دھڑوں کواکٹھاکرنے اورآئندہ الیکشن مل کر لڑنے پر رضامند کرنے کے لئے کوشش کریں گے۔