مال روڈ دھرنا آج شیڈول کے مطابق ہوگا، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک قانون پر عمل کریں : ہائیکورٹ
لاہور (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر جسٹس باقر نجفی رپورٹ پبلک کرنے کے حق میں شہداءاور زخمیوں کی ورثاءخواتین آج (بدھ) استنبول چوک مال روڈ پر دھرنا دیں گی، معلوم ہوا ہے دھرنا کا آغاز دوپہر کو ہو گا جو اگلے روز تک جاری رہے گا، اور کل شہدا کی فیلمیز سے مشاورت کے بعد دھرنے کو ختم کرنے یا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا، دھرنے سے ڈاکٹر طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے جبکہ تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔ عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے دھرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ دھرنا شیڈول کے مطابق ہو گا، عدالت عالیہ کی طرف سے کوئی حکم امتناعی جاری نہیں ہوا، ہم احتجاج کا حق آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے استعمال کریں گے، ڈاکٹر طاہر القادری شہدا ماڈل ٹاﺅن کے ورثا سے اظہار یکجہتی کریں گے، انہوں نے کہا کہ احتجاج میں شہدائے ماڈل ٹاﺅن، اسیران انقلاب و زخمیوں کی فیملیز شریک ہونگی، اس احتجاج کا مقصد جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ کا حصول ہے۔ ریاستی طاقت کا وحشیانہ استعمال روکنے کےلئے ماڈل ٹاﺅن کے قاتلوں کو سزا دی جائے۔ مزید براں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے فون پر رابطہ کیا، دونوں رہنما¶ں نے سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔ شیخ رشید آج عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکت کرینگے۔