کوٹ رادھاکشن: بچھڑے کی ٹکر سے بزرگ جاں بحق
کوٹ رادھاکشن (نمائندہ نوائے وقت) نیاکی چک نمبر 54کے رہائشی سبحان خاں جس کی عمر 85 سال کے قریب تھی گذشتہ روز اپنے بچھڑے کو چارہ ڈال رہا تھا کہ اس نے اسے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا۔