ائیر کموڈورحامد راشدرندھاوا اور ائیر کموڈو رناصرالحق وائیںکی ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان نے ائیر کموڈورحامد راشدرندھاوا اور ائیر کموڈو رناصرالحق وائیںکو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ ائیر وائس مارشل حا مد راشدرندھاوانے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میںجون1988 میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ کوالےفائےڈفلائنگ انسٹرکٹر ہےں۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فلائنگ سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔آپ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میںبطوراسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف سیفٹی اورچیف آف ائیر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر تعےنات رہے۔ آپ کمبیٹ کمانڈرز سکول اور نےشنل ڈےفنس ےونےورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے وار سٹڈےز مےں ماسٹرزکی ڈگری حاصل کی۔ انھیں پاک فضائےہ مےں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ ائیر وائس مارشل ناصرالحق وائیںنے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میںجون1988 میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ کوالےفائےڈفلائنگ انسٹرکٹر ہےں۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فلائنگ انسٹرکٹر زسکول ، فلائنگ سکواڈرن ،فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔آپ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میںبطورسیکریٹری چیف آف ائیر سٹاف تعےنات رہے۔ آپ نے بطور ڈیفنس اتاشی عوامی جمہوریہ چین میں بھی خدمات سر انجام دیں ۔ آپ کمبیٹ کمانڈرز سکول ، ائیر وار کالج اور نےشنل ڈےفنس ےونےورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے سٹریٹیجک سٹڈیز اور وار سٹڈےزا ینڈ ڈیفنس مینجمنٹ مےں ماسٹرزکی ڈگریاں حاصل کیں۔ انھیں پاک فضائےہ مےں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔