سابق چیئرمین پی سی بی شہر یار کے اعزاز میں ظہرانہ آج ہوگا
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ سابق چیئرمین شہریار خان کے اعزاز میں آج ظہرانہ دے گا۔ ظہرانے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز سمیت ٹیم مینجمنٹ کے ارکان شرکت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق، یونس خان اور شاہد آفریدی کے ا عزاز میں بھی آئندہ ماہ تقریب منعقد کی جائےگی۔ پی سی بی کے نو منتخب چیئرمین نجم سیٹھی تقریب میں ڈومیسٹک سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے کھلاڑیوں اور امپائرز کو بھی ایوارڈ سے نوازا جائےگا۔