ڈی آئی جی مارک 2 روزہ عالمی کانفرنس کل سے شروع ہو گی، ہزاروں افراد شرکت کرینگے
لاہور(پ ر) ڈی آئی جی آئی مارک پاکستان میں ڈیجیٹل انڈسٹری کی تشکیل کیلئے عالمی کانفرنس کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس DIGIMARK2017 کا چھٹا ایڈیشن ہو گا۔ کانفرنس ایمپوریم مال (Emporium Mall) لاہور میں 17 سے 18 اگست تک کی جائیگی، جو ٹریننگ، ایونٹس، کنسلٹنسی کے باہمی تعاون سے کیا جائیگا۔ کانفرنس میں کارپوریٹ سیکٹر سے 400 سے زائد شرکاء اور 8سے 10ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔ TEC کے بانی مسٹر زین ماجد اور TECکے شریک بانی مسٹر افتخار حسین نے کہا کہ ’’ڈی جی مارک (DIGIMARK) ایشیاء میں خاص کر پاکستان میں تیزی سے ڈیجیٹل صنعت میں فروغ پا رہا ہے۔