فیروز والا: تاوان کی رقم نہ ملنے پر اغوا کاروں نے8 سالہ بچے کو قتل کر دیا
فیروز والا (نامہ نگار) تاوان کی رقم نہ ملنے پر اغوا کاروں نے آٹھ سالہ طالب علم کو قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ فیروز والا کی آبادی مصطفی آباد (منڈالہ دیال شاہ) میں سات روز قبل مویشیوں کے بیوپاری ساجد علی کا آٹھ سالہ بیٹا محمد عمر ساجد کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ اغوا کاروں نے فون پر 20 لاکھ روپے کی رقم بطور تاوان مانگا، رقم نہ ملنے پر اغوا کاروں نے مغوی کو قتل کرنے کے بعد نعش کالا خطائی روڈ کی آبادی حاجی کوٹ کے کھیت میں پھینک دی۔ فیروز والا پولیس نے مغوی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ مقتول چھ بہن بھائیوں کا بڑا بھائی تھا۔ مقتول کی نعش جب ان کے گھر پہنچی تو علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ مقتول کے ورثاء نے الزام لگایا کہ اگر پولیس بروقت کارروائی کرکے ملزمان گرفتار کرتی تو مغوی لڑکا قتل ہونے سے بچ سکتا تھا۔ پولیس نے واقعہ میں تاخیر برتی، ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔