بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کا فیصلہ
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) اٹک ریفائنری لمیٹڈ گراو¿نڈ مورگاہ میں جاری بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں اٹک ریفائنری لمیٹڈ مورگاہ نے ہدف کلب اسلام آباد کو 6-1سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کی
طرف سے سنٹر فارورڈ حارث نے تین، لیفٹ ان احسان اولمپئن نے دو اور رائٹ ان جمیل نے ایک گول کیا۔ ہدف واحد کا واحد گول شیخ ناصر نے کیا۔ امپائرنگ کے فرائض احسان الحق بابر اور ظہیر الحق نے انجام دیئے۔ فیصل کلب اسلام آباد پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے۔ فائنل میچ اتوار 20 اگستکو چار بجے شام کھیلا جائے گا۔ صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز احمد سینئر مہمان خصوصی ہونگے اور انعامات تقسیم کریں گے۔