نیوزی لینڈ کا سال 2017-18ءکیلئے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سال 2017-18ءسیزن کیلئے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا، نیل بروم، جیت راول اور کولن ڈی گرینڈہوم کو پہلی بار فہرست میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈگ بریسویل، لیوک رونکی اور مارک کریگ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر فہرست سے خارج کر دیا گیا۔ سینٹرل کنٹریکٹس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں کورے اینڈرسن، ٹرینٹ بولٹ، نیل بروم، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، مچل میکلینا گہن، ایڈم ملن، کولن منرو، ہنری نیکولز، جیمز نیشم، جیت راول، مچل سینٹنر، ایش سودی، ٹم ساﺅتھی، روز ٹیلر، نیل واگنر، بی جے واٹلنگ، کین ولیمسن اور جارج وور شامل ہیں۔