پیرس :کار کی زد میں آ کر لڑکی ہلاک، حکام نے دہشت گردی کو خارج از امکان قرار دیدیا
پیرس (آئی این پی ) فرانس میں کار پیزا ریستوارن میں بیٹھے افراد پر چڑھ دوڑنے کے نتیجے میں ایک لڑکی ہلاک ہو گئی۔ فرانسیسی تفتیش کاروںکے مطابق یہ ایک نوجوان ڈرائیور کی طرف سے خودکشی کی کوشش کا نتیجہ ہے اور اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس واقعے سے پانچ روز قبل ہی پیرس کے مضافات میں ایک ڈرائیور نے اپنی کار فوجیوں پر چڑھا دی تھی۔ گزشتہ شب یہ واقعہ پیرس سے 55 کلومیٹر مشرق میں واقع شہر سیپٹ سورٹس میں پیش آیا۔ گرفتار کیے جانے والے شخص نے تسلیم کیا کہ اس نے اتوار کے روز بھی خود کو مارنے کی ایسی ہی کوشش کی تھی اور ناکامی کے بعد گزشتہ شب دوبارہ کوشش کی۔ ہلاک ہونے والی لڑکی کی عمر 13 برس بتائی گئی ہے۔