شہید مراد بخش میموریل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ گولیمار کنگز نے جیت لیا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) آل گولیمار شہید مراد بخش المعروف مراد پٹھان یادگاری یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ گولیمار کنگز نے جیت لیا۔ شاہ دوست ولیج میں کھیلے گئے اس یوتھ ٹورنامنٹ میں انڈر10 کھلاڑیوں پر مشتمل 10 ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم گولیمار کنگز نے سلمان عیسیٰ کی قیادت میں فائنل میں نورانی اسپورٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد2-1 گول سے شکست دی۔ گولیمار کنگز کی جانب سے کپتان سلمان عیسیٰ اور شہسوار جاوید جبکہ نورانی اسپورٹس کی جانب سے واحد گول غازی نے اسکور کیا۔ مقابلے کے اختتام پر اسپورٹس آگنائزر عیسیٰ بہادر نے انعامات تقسیم کئے اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزر عدنان حبیب کو ایک کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ گراس روٹ پر فٹبال کی سرگرمیوں کو فعال کرکے عدنان حبیب نے نوجوانوں کو مثبت پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔