کرکٹ کے فروغ کیلئے زون 2 میں اکیڈمز کا قیام بے حد ضروری ہے، نصرت محبوب
کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) کرکٹ کے فروغ کے لیے زون2 میں اکیڈمیز کا قیام اورمیرٹ پر سلیکشن کا ہو نا بے حد ضروری ہے ۔تیسر ٹاﺅن میں موجو د کرکٹ کے ٹیلنٹ کو اکیڈمیز میں ماہر کوچیز کی تربیت کے ذریعے نکھارا جائے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار KCCA زون 2 کے الیکشن کے لیے صدارتی امیدوار سابق فرسٹ کلاس کرکٹر نصر ت محبو ب نے جشن آزادی T-20 کلر کٹ فیسٹول کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر LERP تیسر ٹاﺅن کرکٹ کلب اور ٹورنامنٹ سیکریٹری زرین خان کو مبارکباد پیش کی ۔ تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے زون 5 کے سر پرست اعلیٰ اور کوآرڈینٹر کراچی کرکٹ ہم خیال گروپ خالد نفیس نے کہا کہ کسی بھی شعبہ میں کامیا بی کے لیے ٹیم ورک کا ہو نا ضروری ہے اور ہم یہ وعدہ کر تے ہیں کہ ہم کامیا ب ہو کر کراچی کی کرکٹ کو ایک مخصوص علاقے سے نکال کر پوری کراچی میںپھیلائینگے۔ انہوں نے کہا کہ تعصب سے پاک کرکٹ اور میرٹ پر سلیکشن ہمارا اہم مشین ہے ۔ایونٹ کے آرگنائزر کو مبارکبا د پیش کر تا
ہوں ۔ اور ہم تیسر ٹاﺅن میں بھی کرکٹ اکیڈمی کا قیام عمل میں لائیں گے میںلائینگے تاکہ یہاں کے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی بھر پور مواقع میسر آسکیں۔ امیدوار برائے سیکریٹری کے سی سی اے زون 2 نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی اپنے محنت کے سلسلے کو جاری رکھیں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمار پینل کامیاب ہو کر زون 2 میں کرکٹ کا انقلاب بر پا کر ے گا۔ ٹیسٹ امپائرر ریاض الدین نےکہا کہ جو لو گ کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں ہم ا ن کو بھر پور سپورٹ کریں گے اور گزشتہ 3 سالوں میں کرکٹ کو جو نا قابل تلا فی نقصان پہنچا ہے اس کا ازلہ کر نے میں کافی وقت لگے گا اور ہم کوشش کریں گے کہ حقدار کو اس کا حق دیا جائے ۔تقریب سے کے سی سی اے زون 5 کے صدر محمداحمد نقوی، کے سی سی اے کونسل کے سابق رکن افضل شیری ، نصر ت اللہ، اقبال خان، سید زبیر شاہ گیلانی و دیگر نے بھی خطا ب کیا۔ تقریب کے اختتام پر ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد زرین خان نے ٹورنامنٹ کی تفصیلا ت بتائیں اور تیسر ٹاﺅن کی جانب سے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔کھیلے گئے افتتاحی میچ میں سرجانی اسپورٹس نے مجاہد جیم خانہ کولٹس کو 73 رنز سے شکست دی ۔سرجانی اسپورٹس نے 191 رنز8 وکٹیں کھو کر بنائے۔ محمد واحد نے 30 گیندوں پر 49 رنز میں 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کپتان سہیل احمد نے جارحانہ 39 رنز 25 گیندوں پر بنائے جس میں 4 چوکے اور 2چھکے شامل تھے، محمد طلحہ نے 24 گیندوں پر 37 رنز 4 چوکوںکی مدد سے بنائے۔ ناصر بخاری نے 3 کھلاڑیوں کو شکار کیا۔ جو مجاہد جیم خانہ کولٹس 118 رنز بنا سکی ۔ ادریس گوہر نے شاندار نصف سنچری 51 رنز 32 گیندوں پر بنائی جس میں4 چوکے اور4 چھکے شامل تھے، سفیان خان نے 25 رنز 15 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے بنائے۔ سہیل احمد نے 15 رنز کے عوض 3 کامران خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔