این بی پی نیشنل رینکنگ چمپئن شپ کا آغاز پہلے روز15 مقابلوں کا فیصلہ
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)نیشنل بنک رینکنگ اسنوکر چمپئن شپ کے پہلے روز تمام ٹاپ کوئٹس نے اپنے اپنے حریفوں کو آسانی سے شکست دی۔ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ چمپئن شپ کے پہلے روز 15مقابلوں کے فیصلے ہوئے۔ سندھ کے ذوالفقار اے قادر نے پنجاب کے محمدبلال اور کے پی کے کے شاہ خان نے پنجاب کے نادر میران کو شکست دیکر اپ سیٹ کیا۔ چمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں انٹرنیشنل اسجد اقبال نے شاہد شفیق کو مبشر رضا نے عامر سہیل کو عالمی چمپئن بابر مسیح نے محمد آصف ٹوبہ کو خرم آغا نے حارث کو عبدالستار نے منور خالق کو سہیل شہزاد نے عمر فاروق کو عالمی چمپئن محمدآصف نے ابو صائم کو محمد ماجد علی نے عمران شہزاد کو شاہد آفتاب نے محمد ثاقب کو محمد اعجاز نے سلمان محمد کو محمد سجاد نے محمدنسیم اختر کو آغا بلاول نے محمد اشتیاق کوشہرام چنگیزی نے محمد مدثر کو شکست دی۔