انٹر ڈسٹرکٹ جشن آزادی باکسنگ ٹورنامنٹ گلاب شاہ اکیڈمی کے نام
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانس لیاری کلب جشن آزادی باکسنگ ٹورنامنٹ گلاب شاہ اکیڈمی نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ میں چار باکسنگ اکیڈمیز نے حصہ لیا تھا۔ پہلے مقابلے میں گلاب شاہ اکیڈمی کے عبداللہ نے میٹروویل باکسنگ اکیڈمی کے وقاص کو ناک آﺅٹ کردیا۔ گلاب شاہ اکیڈمی کے علی نے بھی میٹروویل باکسنگ اکیڈمی کے شہریار کو دھول چٹائی۔ تیسرے مقابلے میں ٹرانس لیاری باکسنگ اکیڈمی کے فیضان نے اولڈ گولیمار باکسنگ اکیڈمی کے کلیم کو چوتھے مقابلے میں میٹروویل اکیڈمی کے عبداللہ کو گلاب شاہ کے عاقب آفریدی نے شکست دی۔ پانچویں مقابلے میں میٹروویل کے جہانگزیب آفریدی کو گلاب شاہ اکیڈمی کے محمد شاہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک اور مقابلے میں ٹرانس لیاری کے حسن نے اولڈ گولیمار کے قادر کو شکست دی۔ آخری مقابلے میں ٹرانس لیاری کے حسنین کو اولڈ گولیمار کے طلحہ نے ہرادیا۔ اختتامی تقریب میں سینئر رپورٹر اسحاق بلوچ اور مہمان خصوصی گرینڈ ماسٹر گلاب شاہ نے انعامات تقسیم کئے۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر انٹرنیشنل کوچ مجید بروہی نے جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے شریک باکسروں اور آفیشلز کا شکریہ اداکیا۔