قوم متحد اور آزادی کی حفاظت کرنا جانتی ہے‘ناصر شاہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ قوم پوری طرح متحد ہے اوراپنی آزادی کی حفاظت کرنااچھی طرح جانتی ہے انہوں نے یہ بات پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام پیپلز پارٹی کے رہنما اورسندھ کونسل کے رکن محمد اصغر بہاری کی جا نب سے کیا گیا تھا تقریب سے محمد اصغر بہاری نے بھی خطاب کیا اورصوبائی وزیر سید ناصر شاہ کو سندھ کی روایتی اجرک پیش کی صوبائی وزیر سید ناصر شاہ نے کہا کہ 1947 میں قائداعظم کی قیادت میں جس طرح پاکستان کا قیام ممکن ہوا تھا آج ہمیں اس جذبے سے ملک کو مضبوط اورمستحکم بنانے کی ضرورت ہے اصغر بہاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نفاق اورنفرت کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہمیں آزادی کی قدر کرناچاہیے ا نہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے وفاق اورچاروں صوبوں کو ایک لڑی میںپرو رکھا ہے۔