قائد کافلسفہ اتحاد ‘ تنظیم ‘ یقین مشعل راہ ہے ‘ علی اکبر لغاری
کراچی(کلچرل رپورٹر) سیکریٹری ثقافت و نوادرات حکومت سندھ علی اکبر لغاری نے کہاہے کہ قائد اعظم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم عظیم فلاحی ریاست بن سکتے ہیں اور قائد اعظم کا فلسفہ اتحاد ، تنظیم ، یقین محکم ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ثقافت حکومت سندھ کی جانب سے نیشنل میوزیم کراچی میں 70ویں جشن آزادی کی حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاجبکہ تقریب کی صدارت ”کاگف“ اور قومی امن رابطہ کونسل پاکستان چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی نے کی تقریب میںخاص مہمان سیکریٹری محکمہ ثقافت و نوادرات ڈائریکٹر جنرل عبدالعلیم لاشاری تھے جبکہ تقریب سے CPRCکے چیئرمین شکیل بیگ ، کیر می فاﺅنڈیشن کے صدر منظور حسین ،ڈائریکٹر نیشنل میوزیم محمد شاہ بخاری ، عامر ضیاء،علامہ محسن کاظمی اور نوجوان طالب علموں نے بھی خطا ب کیا غلام اکبر لغاری نے کہا کہ نوجوان نسل کو وطن عزیز کی آزادی کی قربانیوں سے روشناس کرانا ہمارا فرض ہے تاکہ نوجوان نسل میں بھی آزدی کی قدر و منزلت کا جذبہ بیدار ہوسکے ۔