دعوت اسلامی نے جشن آزادی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا
کراچی (نیوز رپورٹر) امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ یوم آزاد ی کے موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر کریں یہ آزادی اتنی آسانی سے نہیں ملی اس کےلئے بہت قربانیاں دی گئی ۔جلاﺅ گھراﺅ اور توڑ پھوڑ کرنے والے یہ نہ بھولیں کہ پاکستان کو حاصل کرنے کےلئے مسلمانوں نے بہت بڑی قربانی دی ہے ۔ ذرا ذرا سی بات پر ہڑتال کی کال دے دینا اور مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچانا درست نہیں ،توڑ پھوڑ اور قتل وغارت گری نہیں بلکہ وطن عزیز کی تعمیر میں کردار ادا کریں اور اسے حقیقی معنوں میں اسے اسلام کا قلعہ بنائیں ۔