ن لیگ ملک میں انتشار پھیلانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے: تحریک انصاف
لاہور(خصوصی نامہ نگار )تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کرپشن پر نا اہل وزیر اعظم کی ترجمانی کا فریضہ سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے ادا کیا جانا مضحکہ خیز امر ہے۔ ذاتی اقتدار کی محرومی کا رونا رونے والوں کو ملک کی کوئی فکر نہیں۔ اعجاز احمد چوہدری، شبیر سیال، غلام محی الدین دیوان ، امجد خان ، فیاض بھٹی ، میاں اختر حسین اور چوہدری صفدرنے کہا کہ نواز شریف اور انکے درباری ایسا پاکستان چاہتے ہے جہاں انہیں کرپشن اور لوٹ مار کی کھلی چھٹی ہو، (ن) لیگ ملک میں انتشار پھیلانے کی سازشیں کر رہی ہے۔چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ قوم مسلم لیگ (ن) کے انقلاب کے ’’فراڈ ‘‘میں نہیں آئیگی۔ فرخ جاوید مون نے کہا کہ پاکستان کو معرض وجود میں آئے ہوئے 70برس بیت گئے لیکن بدقسمتی سے غریب عوام آج بھی بجلی،صاف پانی،روزگار،انصاف اورصحت جیسی بنیادی سہولیات کوترس رہے ہیں۔