70 سال سے جمہوریت کے نام پر عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے: قاری زوار
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء کے رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ پاکستان نظریہ اسلام کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا۔ لاکھوں افراد نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ نام نہاد الیکشن کروائے جاتے ہیں۔ جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت اور بادشاہت قائم کر دی جاتی ہے۔ خاندانی حکومتیں اور خاندانی پارٹیاں جن میں باپ کے بعد بیٹا‘ بیٹی اور بیوی کے سوا کوئی اہل پارٹی لیڈر اور کارکن آگے نہیں آسکتا۔