انجینئرنگ یونیورسٹی کی 4 ڈگریوں کی پاکستان انجینئرنگ کونسل نے منظوری دیدی
لاہور ( لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالو جی کی چار ڈگر یوں کی پاکستان انجنیئرنگ کونسل نے منظوری دے دی۔ اینوائر نمینٹل انجینئر نگ ،کمپیوٹر انجینئر نگ ،مائننگ انجینئر نگ، اور جیالوجیکل انجینئر نگ ڈگریوں کے لیے یو ای ٹی نے مطلوبہ ضروریات پوری کر دی۔ پاکستان انجینئر نگ کونسل نے حتمی منظوری کی اطلاع وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد کے نام خصوصی خط کے ذریعہ دی۔ چاروں انجنیئرنگ پروگرام کے لیے یو ای ٹی کے پاس مطلوبہ کوالیفکیشن کے اساتذہ کی بہترین سہولیات میسر ہیں جس کے باعث پاکستان انجنیئرنگ کونسل نے ڈگریوں کی منظوری با خوشی دے دی۔ یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں اس وقت اینوائرمینٹل انجنیئرنگ ، کمپیوٹر انجنیئرنگ، مائننگ انجنیئرنگ اور جیا لوجیکل انجنیئرنگ میں طلبا کی ڈگریاں مکمل ہونے کے بعد پاکستان انجنیئرنگ کونسل تصدیق کرے گا۔ متعلقہ پروگرامز کے طلباء اور انکے والدین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔