نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان سے روشناس کرانا چاہئے: علامہ ریاض شاہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ قوت قرآن اور محبت رسولؐ سے پاکستان کو عظم تر بنائیں گے۔ نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان سے روشناس کروانا ضروری ہے۔ حکمران پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے قرآن و سنت سے رہنمائی لیں۔