حکمران قوم کو اغیار سے نجات دلانے کیلئے جدوجہد کریں: علامہ ابتسام الٰہی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم ہم نے قیام پاکستان کے حصول کا مقصد فراموش کر دیا ہے۔ چاہئے تو یہ تھا کہ حکمران اس روئے زمین پر اللہ اور اس کے رسولؐ کی شریعت اور اسلامی قانون کو نافذ کرکے قوم کو اغیار کی غلامی کے چنگل سے نجات دلاتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لارنس روڈ میں ’’قیام پاکستان سیمینار‘‘ سے خطاب عام کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے میاں محمد توقیر حفیظ‘ مولانا ارشد حقانی‘ علامہ اصغر فاروق‘ محمد فہد بیگ‘ حافظ محمد نواز‘ ملک عمران‘ مولانا فیصل محمود جانباز‘ مولانا وقاص قاسمی‘ مولانا عبدالوحید سلفی‘عرفان محمدی‘ عبدالمنان عاجز‘ علی ظہیر حیدری نے بھی خطاب کیا۔