باہمی اتحاد سے ملک دشمنوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے: مولانا امجد خان
لاہور(خصوصی نامہ نگار )امن کیلئے اسلام کے نام بننے والی اسلامی ریاست کو بد امنی کا مر کز بنانے کیلئے سازشیں عروج پر ہیں ان کا مقابلہ اتحاد سے کیا جاسکتا ہے ۔ یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے تحریک آزادی میں علماء کے کردار کے موضوع پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قاری محمد ادریس رحیمی ،قاری عمران ،قاری نفیس رحیمی ،مفتی سیف اللہ ،مولانا سیف الجلا ل مدنی ،رائو محمد شریف ،شہزاد بھٹی ،رانا محمد جعفر ،قاری غلام مصطفی ،مولانا عبد الوھاب ،مولانا عبدالرحمن ،قاری احمد اسلام،قاری عظیم اور دیگر نے خطاب کیا ۔