لینڈ ایکوزیشن کلکٹر امجد سڈل کرپشن کیس میں15 سال بعد گرفتار 2 ملزم احتساب عدالت میں پیش
لاہور( اپنے نامہ نگار سے)احتساب عدالت میں لینڈ ایکوزیشن کلکٹر امجد سڈل کرپشن کیس کی سماعت کی گئی۔15 برس بعد دو مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے فاضل عدالت میں پیش کیا گیا ۔ احتساب عدالت نے پیش کئے گئے دو شریک ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا جبکہ فاضل عدالت نے مرکزی ملزم کو15 برس قبل ہی 7سال قید اور 67لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا چکی ہے۔نیب نے دو شریک ملزمان غلام رسول اور عبدالغفور کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کیا ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے آپس کی ملی بھگت سے بوگس کاغذات پر ڈیرہ غازی خان میں 2کروڑ57لاکھ روپے کی زمین کی خریدوفروخت کرتے ہوئے حکومتی خزانے کو خطیر رقم کانقصان پہنچایا۔