ڈی ایس پی ٹریفک کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت
کراچی (کرائم رپورٹر)عزیز آباد میں ڈی ایس پی ٹریفک اور ڈرائیور کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں عزیز آباد میں دہشت گردوں کی جانب سے ڈی ایس پی ٹریفک کریم آباد اور ان کے ڈرائیور کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت ہوگئی، تحقیقاتی حکام کے مطابق واقعہ میں نائن ایم ایم پستول استعمال ہوئی، جبکہ اسی9 ایم ایم پستول سے سائٹ ایریا میں بھی 4 اہلکاروں کونشانہ بنایا گیا تھا، تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق فرانزک رپورٹ میں ہوگئی ہے۔
قتل تحقیقات