ترقیاتی پیکیج ایم کیو ایم کیلئے سیاسی رشوت نہیں‘ گورنر سندھ
کراچی (وقائع نگار) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی پیکج کا اعلان ایم کیو ایم کیلئے سیاسی رشوت ہرگز نہیں ہے نہ ہی یہ شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دینے کا انعام ہے دراصل یہ پیکج خود نوازشریف نے بطور وزیراعظم انائونس کرنا تھا ان کے دورہ کراچی کی تیاری بھی کر لی گئی تھی لیکن پھر حالات بدل گئے اور وزیراعظم ہائوس میں تبدیلی آ گئی۔
سیاسی رشوت