انسداد بحری دہشتگردی سنٹر اور سیکنڈ فورس پروٹیکشن بٹالین کے تعمیراتی کام سے متعلق تقریبات شروع
لاہور(خبر نگار)انسدادِ بحری دہشت گردی سینٹر (MCTC) اور سیکنڈ فورس پروٹیکشن بٹالین کے تعمیراتی کام کے آغاز کی تقریبات شروع ہوگئیں۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سینٹر کے قیام کا مقصد سمندر میں ہونے والی دہشت گردی کی روک تھام کیلئے تربیت فراہم کرنا ہے۔