مکرمی!پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو قدرتی ذخائر اور خوبصورتی سے مالا مال ہے۔ خصوصاً شمالی علاقہ جات اپنے قدرتی حسن اور دلفریب مناظر کی وجہ دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان خوبصورت علاقوں کی وجہ سے پاکستان ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔ شمالی علاقہ جات میں ہنزہ، ہندوکش پہاڑی سلسلہ، چترال، راکا پوشی، کے ٹو جیسے علاقے اور پہاڑی سلسلے موجود ہیں اور ان پہاڑی سلسلوں کی وجہ دنیا بھر کے کوہ پیما پاکستان میں کوہ پیمائی کے لئے آتے ہیں۔ انہی خوبصورت علاقوں میں سے ایک علاقہ کالاش کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جو چترال میں موجود ہے۔ یہ علاقہ ہندوکش پہاڑی سلسلے میں گھرا ہوا ہے یہ علاقہ اپنی منفرد ثقافت، رسموں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ ہر سال بہار کے موسم کالاش میں ایک تہوار منایا جاتا ہے۔ جس میں شرکت کے لئے ملکی اور غیر ملکی سیاح کالاش کا رخ کرتے ہیں۔ سیاحت پاکستان کی معیشت پر گہرا اثر رکھتی ہے۔ جہاں مختلف وجوہات کی وجہ سے عالمی دنیا میں پاکستان کا تصور مختلف جو منفی رخ اختیار کر چکا ہے وہیں پاکستان میں ایسے علاقے اور تہوار عالمی دنیا پر بہترین اور خوش آئند تصور چھوڑتے ہیں۔اس لئے حکومت اس شعبہ کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کرے۔ (فریحہ نجیب، پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن سمن آباد لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38