سندھ میں9روزہ انسداد خسرہ مہم 18 اگست سے شروع ہو گی
کراچی ( ہیلتھ رپو رٹر ) صو بہ میں خسرہ سے بچائو کی9روزہ مہم 18اگست سے شروع ہوگی جو 26 اگست تک جاری رہے گی جس میں 9ما ہ کی عمر سے 5سال تک کے تقریباً 15 لا کھ بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائے جا ئیں گے ۔ واضح رہے گزشتہ کئی برس سے انسداد خسرہ مہم تعطل کا شکا ر تھی ۔ قبل ازیں مختلف بیر ونی ڈونر ادارے خسرہ ویکسین فراہم کر نے تھے انکی جا نب سے سہو لت نہ ملنے کے با عث مہم شروع نہ کی جاسکی نو ائے وقت کو معلو م ہوا ہے حا ل ہی میں یو نیسیف اور WHO کی ٹیموں نے سندھ کے متعلق جا ئزہ رپو رٹ میں خسرہ کی مو جو دگی کی اطلا ع دی ہے جس پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خصوصی احکامات پر 165 ملین روپے خسرہ ویکسین کے لئے مختص کئے گئے ۔ پر وجیکٹ ڈائر یکٹر آغا اشفاق کے مطابق وزیر اعلیٰ اور سیکر یٹری صحت کی ہدایت پر سندھ کے 11اضلا ع اور کراچی کے آٹھ ٹائو نز سے انسداد خسرہ مہم فوری طور پر شروع کی جارہی ہے کراچی کی166یونین کو نسلرز میں سے103 کو نسلز میں جزوی اور دیگر 63 میں مکمل کو ریج کی جا ئے گی آغا شفیق نے بتا یا کہ2018 میں پاکستا ن بھر میں مہم چلائی جا ئے گی ۔ گزشتہ تین سال کے دوران خسرہ کے کیسز منظر عام پر آنے کے بعد فوری ویکسین ضروری تھی مہم کے دوران متعلقہ علا قوں کے بنیا دی صحت کے مراکز اور رول ہیلتھ سینٹر میں ٹیمیں مو جود رہینگی 2000افراد پرمشتمل ٹیموں کی نگرانی کے لئے حکو مت سندھ کی جا نب سے 200 افراد نگران مقرر کئے جا ئینگے انسدا د پو لیو EOE کے450 کا رکن بھی اس مہم میں شامل ہو نگے جن کی قیادت EOE کے ڈائریکٹر فیا ض جتوئی کر یں گے ۔ مہم کا با قاعدہ افتتاح کو کمشنر آفس سے کیا جا ئے گا ۔