پاکستان کی آزادی اللہ تعالیٰ کا انعام عظیم ہے، با بو سرفراز ایڈووکیٹ
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر ) مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر با بو سرفراز جتوئی ایڈووکیٹ نے صوبا ئی رہنما ئو ںرانا احسان ، خو اجہ طارق نذیر ، راجہ عبد اللہ ، اسد عثمانی ، نثار شاہ ، ایم پی اے سو رٹھ تھیپو ، پر وین بشیر و دیگر کا رکنا ن کے ہمراہ مزار قائد پر حا ضری دی پھو ل چڑھا ئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ملک کے استحکا م ، ترقی ، خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور جد و جہد آزادی کے اکابرین کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پربا بو سر فراز جتوئی ، رانا احسان و دیگر نے کا رکنا ن سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی اللہ تعالیٰ کا انعام عظیم ہے ہم زندہ قوم ہیں آزادی کی قدر کر نا جا نتے ہیں مسلم لیگ نے وطن بنا یا وہ ہی اس کا تحفظ کر ے گی ، انہو ں نے ہمیں ما ضی کی غلطیو ں سے سبق حا صل کر کے مستقبل کی پیش بندی کر نا ہو گی با با ئے قوم کے اقوال پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں ۔