جمعیت کے تحت استحکام پاکستان ریلی
کراچی (نیوز رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کے موقع پراستحکام پاکستان ریلی کا اہتمام کیا گیا۔جس میں شہر بھر سے ہزاروں طلبہ نے شرکت کرکے حب الوطنی کا ثبوت دیا۔ریلی جامعہ کراچی سلور جوبلی گیٹ سے لے کر مزارِ قائد تک نکالی گئی۔ ریلی میں شریک طلبہ نے زبردست جوش و خروش سے آزادی کا جشن منایا۔ریلی کے دوران ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حمزہ محمد صدیقی نے ہزاروں طلبہ کی موجودگی میں نیپا،جیل چورنگی پرپرچم کشائی کی۔ ریلی کے شرکاء سے جنرل سیکریٹری قاضی حسیب عالم‘ حمزہ محمد صدیقی ودیگر نے خطاب کیا۔