کراچی کیلئے 25ارب کا پیکیج ناکافی ہے 500ارب دیئے جائیں ،حافظ نعیم الرحمن
کراچی(نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کراچی کے لیے 25ارب روپے کے پیکیج کا اعلان ناکافی ہے ۔اس سے کراچی کے شہریوں کے بڑے اور دیرینہ مسائل حل نہیں ہو نگے ۔کراچی کے لیے 500ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا جائے اور شہر کے بڑے منصوبوں ماس ٹرانزٹ پروگرام ،سرکلر ریلوے ،k-4کی جلد از جلد تکمیل ،سیوریج کے نظام اور شاہرائوں کی تعمیر کے لیے بڑے پیمانے پر کام شروع کیا جائے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ کراچی کو اون کیا جائے ۔وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ اسے اپنا شہر سمجھیں ۔