یونانی جزیرہ پر 50 پاکستانی، ایرانی اور افغان تارکین وطن کا ایک دوسرے پر پتھراؤ، مکے مارے
کوس (رائٹرز) ترکی سے غیرقانونی طور پر یونان کے جزیرے کوس پہنچنے والے 50 کے قریب افغانستان، پاکستان اور ایران کے تارکین وطن اسوقت لڑ پڑے جب وہ پولیس سٹیشن کے سامنے قطاریں بنائے رجسٹریشن کرانے اور دستاویزات کے حصول کیلئے کھڑے تھے تاکہ یہاں عارضی قیام کا اجازت نامہ مل جائے۔ تارکین وطن نے ایکدوسرے کو پتھر اور مُکے مارے۔ قریب ایک بحری جہاز 24 گھنٹے خالی کھڑا رہا۔ بتایا جاتا ہے یہ جہاز 300 شامی تارکین وطن کو لینے آیا تھا جس میں بعض دوسرے ممالک کے شہری بھی سوار ہونا چاہتے تھے۔ پولیس نے ہلکا لاٹھی چارج کیا۔