باجوڑ+پشاور (نمائندہ خصوصی+ثناءنیوز) اپراورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے خاد زئی میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانہ سے گولہ باری کی۔ اس کارروائی میں شدت پسندوں کے دو ٹھکانے تباہ ہوگئے اور 6 عسکریت پسند مارے گئے۔ فورسز نے مختلف علاقوں میں چیک پوسٹیں قائم کرکے گشت بڑھا دیا ہے۔خار باجوڑ ایجنسی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی وادی چہارمنگ میں 24 شدت پسندوں نے رضاکارانہ طور پر سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال کر قرآن پاک پر حلف اٹھا کر آئندہ کے لئے ہر قسم کی شدت پسند سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہرممکن تعاون کرنے کا اعلان کیا۔ ان میں چار اہم عسکریت پسند کمانڈر شامل ہیں۔
اپراورکزئی
اپراورکزئی