اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) حج سکینڈل کیس میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ طارق اسد ایڈووکیٹ نے آرٹیکل 204 کے تحت درخواست دائر کی کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود حسین اصغر کو واپس ایف آئی اے میں تعینات نہیں کیا گیا‘ سپریم کورٹ نے سیکرٹری سہیل احمد کو حسین اصغر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن وزیراعظم نے دانستہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا کیونکہ ان کے بیٹے خود حج سکینڈل میں ملوث ہیں۔
حج سکینڈل
حج سکینڈل