لاہور (کامرس رپورٹر) ملک کی مخدوش صورتحال کے باعث رواں مالی سال 2011-12ءمیں جولائی کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 60.8فیصد کمی ہوئی ہے۔ بورڈ آف انویسمنٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں ملک میں 6کروڑ 19لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کی گئی جو گذشتہ مالی سال 2010-11ءمیں اتنی مدت کے دوران 15.78کروڑ کی بیرونی سرمایہ کاری کے مقابلے میں 9.59کروڑ ڈالر کم ہے۔ ماہرین اقتصادیات نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کا جلد سے جلد خاتمہ اور توانائی بحران کو حل کرے ان مسائل کے حل کے بغیر بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ممکن نہیں۔
بیرونی سرمایہ کاری/ کمی
بیرونی سرمایہ کاری/ کمی