سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارتی سکےورٹی فورسز نے اڑھائی ماہ کے وقفہ کے بعد ورکنگ باﺅنڈری لائن کے ظفر وال سیکٹر پر پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے جواب میں پاکستان کے چناب رینجرز نے منہ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی گنیں خاموش کروا دیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی سکیورٹی فورسز نے صبح 9 بجے اچانک اپنی چک پوسٹ سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ شروع کر دی اور پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم پندرہ منٹ تک جاری رہنے والی فائرنگ کے جواب میں چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی تو بھارتی گنےں خاموش ہوگئیں۔ واقعہ کے بعد سرحدی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پاکستان کے چناب رینجرز نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ 105 کلومیٹر لمبی سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری لائن پر بھارتی سکےورٹی فورسز کی طرف سے رواں سال کے دوران فائرنگ کا یہ آٹھواں واقعہ ہے۔
بھارتی فائرنگ
بھارتی فائرنگ