بیجنگ + اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں / ریڈیو نیوز) پاکستان نے برطانوی اخبار ”فنانشل ٹائمز“ اور امریکی اخبار ”نیویارک ٹائمز“ کی رپورٹس میں لگائے گئے الزامات ”پاکستان نے ایبٹ آباد میں اسامہ کیخلاف آپریشن میں تباہ ہونیوالے امریکی سٹیلتھ ہیلی کاپٹر تک چین کو رسائی دی تھی“ کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ پاک فوج کی قیادت نے رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کو سٹیلتھ ہیلی کاپٹر کے معائنہ کی رسائی نہیں دی۔ دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ نے بھی اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ چین نے پاکستان سے تباہ شدہ امریکی ہیلی کاپٹر تک رسائی کی درخواست کی نہ ہی پاکستان نے انہیں ہیلی کاپٹر تک رسائی دی۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل امریکی و برطانوی اخبارات نے یہ بھی دعوی کیا کہ چینی انجینئرز نے 2 مئی کو نہ صرف تباہ شدہ امریکی ہیلی کاپٹر کی تصاویر لیں بلکہ ہیلی کاپٹر کے کچھ نمونے بھی ساتھ لے گئے تھے۔
پاکستان چین / رپورٹس مسترد
پاکستان چین / رپورٹس مسترد