تائیپے (اے پی پی) امریکہ نے تائیوان کو 66 ایف سولہ طیارے فروخت کرنے سے انکار کردیا۔ امریکی جریدے ڈیفنس نیوز کے مطابق تائیوان نے امریکہ سے 66 ایف سولہ سی ڈیز طیارے فراہم کرنے کی درخواست 2007ءمیں کی تھی۔ یہ طیارے ایف سولہ اے بیز کا بہتر ورژن تھے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ایک وفد نے حالیہ دورہ کے دوران تائیوانی حکام کو بتایا کہ ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی فراہمی بارے ان کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تائیوانی وزارت دفاع کے حکام نے اس امریکی فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ امریکی حکام نے تائیوانی حکام کو یہ پیشکش کی ہے کہ وہ تائیوانی فضائیہ کے پاس موجود ایف سولہ اے بیز کو ہی اپ گریڈ کردیا جائے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024