لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں پانی و بجلی کے ماہرین نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے گزشتہ تین سال میں 3 ہزار میگا واٹ بجلی کے اضافہ کے بیان کے بارے میں کہا ہے کہ یہ تمام بجلی رینٹل پاور اور آئی پی پیز کے مہنگے ترین پراجیکٹس کے ذریعے پیدا کی جا رہی ہے ایگری فورم پاکستان کے چیئرمین ابراہیم مغل نے کہا کہ تین ہزار میگا واٹ بجلی 26 روپے فی یونٹ کے حساب سے تیار ہوتی ہے جسے پیپکو 26 روپے میں خرید کر 10 روپے فی یونٹ کے حساب سے بیچتا ہے 300 ارب کے واجبات پیپکو کو مل جائیں تو بجلی کا بحران ختم ہوسکتا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024