زمبابوے نے مسلسل تیسرے ون ڈے میں بنگلا دیش کو شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی
بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان ہرارے میں ہونیوالے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دوسو پچاس رنز سکور کئے۔ زمبابوے کیجانب سے تائی بو تراسی اور ماساکانڈزا چوہتررنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمن رہے۔ بنگلہ دیش کیجانب سے شکیب الحسن اور روبل حسین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ دوسو پچاس رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم دو پینتالیس رنزبناکرآوٹ ہوگئی۔بنگلہ دیش کی جانب سےمشفق الرحمان نے ایک سو ایک اورتمیم اقبال نے چوالیس رنز کی اننگز تراشی ۔ بنگلا دیش کے مشفق الرحمان کو سینچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا ۔