کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر محدود تیزی رہی اورکے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ ہزار دو سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور ٹریڈنگ کے آغاز پر انڈیکس گیارہ ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح سے بھی گر گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انرجی اور فرٹیلائزراسٹاکس میں زبردست تیزی نے انڈیکس کو گرین زون میں ڈال دیااورکے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اڑسٹھ پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزار دو سو چونتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم دو کروڑ سڑسٹھ لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے شئیرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔کاروبار کے اختتام تک سو کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ایک سو تین کمپنیوں کے شئیرز کی قیمت میں کمی ہوئی۔