مونس الہی کی پشت پناہی کرتے تو وہ جیل میںنہ ہوتا ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ظفرقریشی کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ھے رحمان ملک
وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیرقانونی اسلحہ کی تخفیف کے لئے مرحلہ وار ایکشن لیا جائے گا ۔جبکہ اس مقصد کے لئے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز میں سپشل سیل قائم کئے جائیں گے ۔اجلاس میں انیس سو اکانوے کے ایکٹ کو بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔جسکے تحت غیرقانونی اسلحہ سرینڈر کیا جائے گا جبکہ تاریخ کا تعین صوبے خود کریں گے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ کراچی میں بھتہ خوروں کی کاروائی کے حوالےسے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ھے جبکہ خفیہ اداروں کو ہدایت کی ھے کہ بھتہ خوری میںملوث افراد کی تفصیلات اکھٹی کریں ۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور سپریم کورٹ کے ہر فیصلے پر عملدرآمد ھوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایف آئی اے کی بلڈنگ میں بم کی اطلاع کی انکوائری کا حکم دے دیا ھے