لاہور ہائیکورٹ نے نئے صوبوں کی تشکیل روکنے کے لئے دائردرخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ۔
کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد فاروق کررہے ہیں۔ سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل شبیر حسین کا کہنا تھا کہ آئین میں نئے صوبوں کے حوالے سے گنجائش موجود نہیں۔ ملک اس وقت مالی بحران کا شکار ہے، اور نئے صوبوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ نئے صوبوں کی تشکیل کے لئے آئین میں بنیادی تبدیلیاں کی جائیں۔ فاضل عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔